top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

کس منہ سے شکر کیجئے پروردگار کا

کس منہ سے شکر کیجئے پروردگار کا عاصی بھی ہوں تو شافع روز شمارﷺ کا

گیسو کا ذکر ہے تو کبھی روئے یار کا یہ مشغلہ ہے اب مِرا لیل و نہار کا

چلنے لگی نسیم سحر خلد میں اُدھر دامن اِدھر ہلا جو شہِ ذی وقار کا

دامن پکڑ کے رحمتِ حق کا مچل گیا اللہ رے حوصلہ دلِ عصیاں شعار کا

خوشبو اڑا کے باغِ دیار رسولﷺ سے ہے عرش پر دماغ، نسیم بہار کا

سرمہ نہیں ہے آنکھوں میں غلمان و حور کی اڑتا ہوا غبار ہے ان کے دیار کا

ناکارہ ہے خلیؔل، تو یارب نہ لے حساب آساں ہے بخشنا تجھے ناکارہ کار کا

6 views
bottom of page