کس لئے فکر کریں حشر کے دن کیا ہوگیا
- Naat Academy
- Aug 17, 2021
- 1 min read
کس لئے فکر کریں حشر کے دن کیا ہوگیا سامنے ان کے جو کچھ ہوگا وہ اچھا ہوگا
جذبۂ عشق بتا وقت وہ کیسا ہوگا سامنے جب مرے سرکارﷺ کا روضہ ہوگا
انکے ہوتے ہوئے ظلمت کا تصور کیسا؟ قبر میں میری اجالا ہی اجالا ہوگا
نفسی نفسی کے سوا جب نہ سُجھائی دے گا رَبِّ حب لی کی صدا کوئی لگاتا ہوگا
میں تو غرقاب تھا ساحل سے لگایا کس نے؟ میرا مولا ، میرا آقا ، میرا داتا ہوگا
اے حسین ابن علی تیری شہادت کو سلام دین حق اب نہ کسی دور میں تنہا ہوگا
رب نے چاہا تو قیامت میں سبھی دیکھیں گے ان کے قدموں میں پڑا اخؔتر خستہ ہوگا