top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

کرلو مقبول یا رسول اللہ

کرلو مقبول یا رسول اللہ یہ مری التجا رسول اللہ

بانی ٔمجلس مبارک کو دیجیے بہتر صلہ رسول اللہ

جتنے سنی شریک مجلس ہیں سب پہ کردو عطا رسو ل اللہ

آپ کے آستاں کے بندے ہیں بخش دو ہر خطا رسول اللہ

ہر مصیبت میں کیجیے امداد جب پکاریں کہ یا رسول اللہ

اُس کی فوراً مردا برآئی جس نے دل سے کہا رسول اللہ

قبر میں حشرونشر و میزاں پر ہر الم سے بچا رسول اللہ

خلد میں اپنے ساتھ لے لینا اپنے بندوں کو یا رسول اللہ

تیرے بندے لگائے بیٹھے ہیں تیرا ہی آسرا رسول اللہ

پیرو مرشد مرے جناب رضا اُن پہ سایہ ترا رسول اللہ

ان کی اولاد سب پھلے پھولے حشر تک دائما رسول اللہ

حامدو مصطفیٰ رضا کے پھول مہکیں تاحشر یا رسول اللہ

ان کی اولاد کا قیامت تک رہے گلشن ہرا رسول اللہ

ان کے عدا پہ رکھ انہیں غالب اور عزت بڑھا رسو ل اللہ

ان کے اعدا پہ قہر کی بارش تا ابد دائما رسول اللہ

شادو آباد ان کے دوست رہیں پھلیں پھولیں سدا رسول اللہ

نیچری گاندھوی وہابی سے سنیوں کو بچا رسول اللہ

سب مریضان اہلسنت کو دےدو کامل شفا رسول اللہ

اہلسنت کے ناتوانوں کو کردو طاقت عطا رسول اللہ

ہر جگہ میرے والدین پہ ہو رحم و فضل آپ کا رسول اللہ

میرے اہل و عیال پر رحمت آپ کی دائما رسول اللہ

کریں احمد حمید اور حماد حمد تیری سدا رسول اللہ

عمرو علم و عمل دوامی عیش ان کو کیجیے عطا رسول اللہ

رنج و غم کی نہ دیکھیں شکل کبھی تیری رحمت سے یا رسول اللہ

میرے احباب پر بھی فضل رہے ہر گھڑی آپ کا رسول اللہ

غوث اعظم کا واسطہ ہو قبول میری ہر التجا رسول اللہ

اپنے بندے جمیل رضوی کو خاص بندہ رسول اللہ

قبالۂ بخشش

39 views
bottom of page