top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

چشمِ دل چاہے جو اَنوار سے ربط

چشمِ دل چاہے جو اَنوار سے ربط رکھے خاکِ درِ دلدار سے ربط

اُن کی نعمت کا طلبگار سے میل اُن کی رحمت کا گنہگار سے ربط

دشتِ طیبہ کی جو دیکھ آئیں بہار ہو عنادِل کو نہ گلزار سے ربط

یا خدا دل نہ ملے دُنیا سے نہ ہو آئینہ کو زنگار سے ربط

نفس سے میل نہ کرنا اے دل قہر ہے ایسے ستم گار سے ربط

دلِ نجدی میں ہو کیوں حُبِّ حضور ظلمتوں کو نہیں اَنوار سے ربط

تلخیِ نزع سے اُس کو کیا کام ہو جسے لعل شکر بار سے ربط

خاک طیبہ کی اگر مل جائے آپ صحت کرے بیمار سے ربط

اُن کے دامانِ گہر بار کو ہے کاسۂ دوست طلبگار سے ربط

کل ہے اجلاس کا دن اور ہمیں میل عملہ سے نہ دربار سے ربط

عمر یوں اُن کی گلی میں گزرے ذرّہ ذرّہ سے بڑھے پیار سے ربط

سرِ شوریدہ کو ہے دَر سے میل کمر خستہ کو دیوار سے ربط

اے حسنؔ خیر ہے کیا کرتے ہو یار کو چھوڑ کر اَغیار سے ربط

ذوقِ نعت

15 views
bottom of page