top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

پیار سے تم کو فرشتوں نے جگایا ہوگا

پیار سے تم کو فرشتوں نے جگایا ہوگا اور جنّت کی بہاروں میں سلایا ہوگا

تیری ٹھوکر میں جو آیا اسے ٹھوکر نہ لگی کیا گرے گا وہ جسے تو نے سنبھالا ہوگا

قبر بھی منزلِ عشاقِ نبی ہے، یارو! کہ وہیں چہرۂ زیبا کا نظارا ہوگا

شمعِ عشقِ رخِ شہ ساتھ گئی ہے جب تو روز و شب مرقدِ نوری میں اُجالا ہوگا

کہہ کہ لبیک یہ دنیا جو سمٹ آئی ہے آپ نے مرقدِ اَنور سے پکارا ہوگا

اپنی دنیا میں جو محبوب سے تنہا نہ رہا منزلِ قبر میں کیوں کر وہ اکیلا ہوگا

آستانے سے چلے جائیں تہی دامن ہم اُن کی غیرت کو بھلا کیسے گوارا ہوگا

مصطفیٰ کی جو رضا بن کے گیا ہے ارؔشد اُس کے اعزاز میں کیا جانیے کیا کیا ہوگا

9 views
bottom of page