top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

پژمردہ نگاہوں کو کھلانے کے لئے آ – غلام جیلانی سحر

پژمردہ نگاہوں کو کھلانے کے لئے آ اے شاہ ! بہار آگیں بنانے کے لئے آ

بنجر ہی نہ ہو جائے کہیں فکر کی دھرتی اے ابرِ کرم ! نعت اگانے کے لئے آ

اک گنبدِ سر سبز کا دیدار ہوا ہے اس خواب کی تعبیر بتانے کے لئے آ

خستہ ہوا جاتا ہے دیارِ دلِ نم ناک مسعود مکیں ! دل سے نہ جانے کے لئے آ

اے بندہ نواز ! آس کہیں ٹوٹ نہ جائے مسکین کی امید بندھانے کے لئے آ

اسلام کے لٹ جانے کا خدشہ ہے نگہبان ! سوئی ہوئی امت کو جگانے کے لئے آ

صد شکر کہ لے آیا نصیب ان کی گلی میں اے موت ! ٹھکانے سے لگانے کے لئے آ

اے نور ! ترے دم سے ہے تنویر سحر کی لو شمعِ محبت کی بڑھانے کے لئے آ

غلام جیلانی سحر

???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi

Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/

????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com

#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 ‎#نعتِ_رسول_مقبولﷺ ‎#نعت_اکیڈمی ‎#صلى_الله_عليه_وسلم ‎#درودشریف ‎#درودوسلام

4 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko...

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا...

bottom of page