پڑھ کے صّلِ علی شعر کہتے ہوۓ ، وقت کٹتا رہے ٫ دن گزرتے رہیں عمر بھر آپ کی نعت لکھتے ہوۓ ، وقت کٹتا رہے ،دن گزرتے رہیں . میرے کھاتے میں یہ بھی فرشتے لکھیں،بھیجتی ہوں کروڑوں دُروُد وسلام ذکر سے اُن کے لب ہوں مہکتے ہُوۓ ، وقت کٹتا رہے دن گزرتے رہیں . خواب میں آپ کی اک جھلک دیکھ کر ، دل کی دنیا کا منظر بدل جاۓ گا جیسے صحرا میں بادل برستے ہوۓ، وقت کٹتا رہے ، دن گزرتے رہیں . روح سیراب ہے، ذہن سرشار ہے یوں دُروُدُوں نے کھولے ہیں رستے حسیں حشر تک عشق میں یونہی بہتے ہوۓ ، وقت کٹتا رہے ، دن گزرتے رہیں . دلربا ، دل نشیں ، شہر ِ بطحا حسیں ، چشم ِ نم سے ہو سجدہ ادا اب وہیں یوں جبیں کو میں دیکھوں چمکتے ہوۓ ، وقت کٹتا رہے ، دن گزرتے رہیں . سوچ کر میں نے باندھا ہے رخت ِ سفر، دیکھ لو ں جا کےمیں اُن کےدیوارو در ہے َتمنّا مدینے میں چلتے ہوۓ ، وقت کٹتا رہے ، دن گزرتے رہیں . ہو سؔبیلہ پہ ایسی کرم کی نظر ، بارِ ش ِ نور ِ اطہر سے یہ فیض ہو اُن کے روضے کو بوسہ ہی دیتے ہوۓ ، وقت کٹتا رہے ، دن گزرتے رہیں
سؔبیلہ انعام صدیقی
???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi
Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/
????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com
#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 #نعتِ_رسول_مقبولﷺ #نعت_اکیڈمی #صلى_الله_عليه_وسلم #درودشریف #درودوسلام