پشیماں نہ ہوں شرمساروں سے کہہ دو
- Naat Academy
- Aug 17, 2021
- 1 min read
پشیماں نہ ہوں شرمساروں سے کہہ دو نبیﷺ آگئے غم کے ماروں سے کہہ دو
مجھے بھاگئے ہیں کھجوروں کے جھرمٹ ذرا خلد کے سبزہ زاروں سے کہہ دو
محمدﷺ چلے ہیں سوئے عرشِ اعظم ادب سے رہیں چاند تاروں سے کہہ دو
زمانے کے اندھوں کو احمد کی منزل بتادیں ذرا تیس پاروں سے کہہ دو
مجھے خواب ہی میں نظارہ کرادیں مدینے کے دلکش نظاروں سے کہہ دو
ذرا چھیڑدیں نغمۂ نعت احمد میری زندگی کے ستاروں سے کہہ دو
ہے جان گلستاں کی آمد چمن میں ہوں جاروب کش نو بہاروں سے کہہ دو
یہی تو ہیں اخؔتر مری زندگانی نہ ہوں سرد دل کے شراروں سے کہہ دو