وحشتوں کے سائے ہیں اور گھپ اندھیرا ہے وہ اگر کرم کر دیں زندگی سویرا ہے
نار کی طرف مجھ کو لے چلیں گے جب قدسی مصطفیٰ پکاریں گے امتی یہ میرا ہے
یہ حبیب سے اپنے رب کہے گا محشر میں اس کو بخش دیتا ہوں جو غلام تیرا ہے
نوح کی بقا آؤ میرے ناخدا آؤ مجھ کو موجِ طوفاں نے ہر طرف سے گھیرا ہے
عشق میں نچھاور کی جب علی نے عصر اپنی تیرے اک اشارے نے وقتِ عصر پھیرا ہے
ان کے بخت یاور ہیں ہم سے وہ پرند اچھے جن کا باغِ طیبہ میں رات دن بسیرا ہے
زندگی میں ہی اس نے خلد کے مزے پائے شہرِ نور میں فاضل ہائے جس کا ڈیرا ہے
فاضل میسوری
???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi
Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/
????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com
#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 #نعتِ_رسول_مقبولﷺ #نعت_اکیڈمی #صلى_الله_عليه_وسلم #درودشریف #درودوسلام