top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

وصف کیا لکھے کوئی اس مہبط انوار کا

مخزنِ انوار

وصف کیا لکھے کوئی اس مہبط انوار کا مہرومہ میں جلوہ ہے جس چاند سے رخسا رکا

عرش اعظم پر پھریرا ہے شہ ابرار کا بجتا ہے کونین میں ڈنکا مرے سرکار کا

دو جہاں میں بٹتا ہے باڑہ اس سرکار کا دونوں عالم پاتے ہیں صدقہ اسی دربار کا

جاری ہے آٹھوں پہر لنگر سخی دربار کا فیض پر ہر دم ہے دریا احمد مختار کا

روضۂ والائے طیبہ مخزن انوار ہے کیا کہوں عالم میں تجھ سے جلوہ گاہِ یارکا

دل ہے کس کا جان کس کی سب کے مالک ہیں وہی دونوں عالم پر ہے قبضہ احمد مختار کا

کیا کرے سونے کا کشتہ، کشتہ تیر عشق کا دید کا پیاسا کرے کیا شربت دینار کا

فق ہو چہرہ مہر و مہ کا ایسے منہ کے سامنے جس کو قسمت سے ملے بوسہ تری پیزار کا

لات ماری تم نے دنیا پر اگر تم چاہتے سلسلہ سونے کا ہوتا سلسلہ کہسار کا

میں تری رحمت کے قرباں اے مرے امن واماں کوئی بھی پر ساں نہیں ہے مجھ سے بد کردار کا

ہیں معاصی حد سے باہر پھر بھی زاہد غم نہیں رحمت عالم کی امت بندہ ہوں غفار کا

تو ہے رحمت باب رحمت تیرا دروازہ ہوا سایۂ فضل خدا سایہ تیری دیوار کا

کعبہ و اقصٰی و عرش و خلد ہیں نوؔری مگر ہے نرا لا سب سے عالم جلوہ گاہ یار کا

سامانِ بخشش

112 views
bottom of page