top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

واہ کیا خوب رضا ہم پہ اجالا تیرا

واہ کیا خوب رضا ہم پہ اجالا تیرا بدرِ کامل سے لرزتا نہیں تارا تیرا

وجہِ تجدیدِ محبت ہے تڑپنا تیرا صبحِ صادق کی نمو رات سے لڑنا تیرا

اُلفتِ آلِ محمدﷺ ہے خزینہ تیرا حُبِ اصحاب پیمبر ہے وظیفہ تیرا

عشقِ سرکار میں کس جا نہیں شہرہ تیرا یہ زمیں کیا ہے فلک چاہنے والا تیرا

مسلکِ عشق کا ہے روشنی بردار تو ہی پھر مقیّد نہ رہے کیوں یہ زمانہ تیرا

تجھ سے حاصل ہوئے دستورِ حیاء کے موتی میری طلعت کی حقیقت ہے چمکنا تیرا

تیرے دربارِ گہربار کی رونق ہے عجب یہاں خورشید نظر آتا ہے ذرّہ تیرا

اس چمک والے نے رنگت تجھے ایسی بخشی راستہ صاف دکھا دیتا ہے سایہ تیرا

تیری آمد سے ہے کافور شبِ تیر کا غم دور حاضر کا تو سورج ہے اجالا تیرا

چڑھتے سورج کو تو ڈھلتے ہوئے دیکھا سب نے روز بڑھتا ہے دل افروز اجالا تیرا

تجھ سے منسوب ہوئی جگ میں تمازت حق کی شہر باطل کے لیے خوب شرارہ تیرا

دل ہے مغلوب تو ذہنوں نے جبیں سائی کی کیسے پیاروں کو ہے پیارا درِ والا تیرا

چند پیمانوں میں ہی لوگ چھلک اٹھتے ہیں زورِ میخانہ سے بھرتا نہیں کانسہ تیرا

کھل ہی جاتے ہیں سبھی رازِ محبت اس پر پار لگتا ہے شہا ڈوبنے والا تیرا

علم نازاں ہے رضا قوتِ بازو پہ تیرے شیر ڈرتا ہے بہت دیکھ کے پنجہ تیرا

نور دیتی ہے زمانے کو تری تحریریں آج ہم دیکھ رہے ہیں سبھی دیکھا تیرا

تیرے اشعار تو لگتے ہیں مجھے الہامی بحرِ ادراک بھی ہے محوِ تماشہ تیرا

سب نے تسلیم کیا رفعتِ علمی کو تیری دل کے جُزدان میں رکھتے ہیں فتاویٰ تیرا

صدقہِ غوث، عطا علم کی خیرات مجھے قصر عرفان پہ اُڑتا ہے پھریرا تیرا

ان کے منگتوں کی حضوری میں جھکے ہیں سرور ” نان پارہ“ نے یہی درس سکھایا تیرا

اے رضا حسنِ شب و روز بنادے مجھ کو کیسے ممکن یہ نہیں، غوث ہے آقا تیرا

تیرے اوصافِ حمیدہ کی تو ہے کثرت پر مجھ کو اندازِ محبت ہے نرالا تیرا

تیری سرکار سے اختر کا میں صدقہ چاہوں جو میرا پیر ہے اور لاڈلہ بیٹا تیرا

اس کے اشکوں کے تبسم کی حفاظت فرما سینکڑوں تاروں میں اک چاند ہے تنہا تیرا

بلبلِ باغِ رضا کا ہو چہکنا جیسے اے سراجِ دلِ حسرت یہ دھڑکنا تیرا

از قلم: محمد سراج قادری (مالیگاؤں)

37 views

Recent Posts

See All

ہے در پہ آپ کے اِک روسیاہ ، یا زہرا

*منقبت پاک در شانِ سیدہء کائنات جگر گوشۂ رسول سیدہ ظاہرہ طیبہ طاہرہ نجیبہ عفیفہ حضرتِ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا و ابیہا* ہے در پہ...

bottom of page