نبی کی یاد ہے سرمایہ غم کےماروں کا
- Naat Academy
- Aug 12, 2021
- 1 min read
نبی کی یاد ہے سرمایہ غم کے ماروں کا
یہی تو ایک سَہارا ہے بے سہاروں کا
تمہارے غم کا سہارا نہ ہو تو مرجائیں
تمہارا ورد ہی دَرماں ہے دل فگاروں کا
بروں کو اپنا کہا رحمت ِ دوعالم نے
بڑا حسیں ہے مقدر گناہ گاروں کا
ازل ابد کے رفیق اور لحد کے ساتھی بھی
نصیب دیکھو رسولِ خدا کے یاروں کا
نبی کی یاد میں ہر اشک نور افشاں ہے
بسارہا ہوں نیا اِک جہاں ستاروں کا
جسے پناہ ملی دامن محمد میں!
قسم خدا کی سہارا ہے بے سہاروں کا
حضور چشم عنایت! حضور چشم کرم
یہی وظیفہ ہے دن رات بے قراروں کا
حضور ہم سے نکمّے تو کس شمار میں ہیں
تمہارے دَر سے گزارا ہے تاجداروں کا
اُس آستاں سے محبت کسے نہیں خاؔلد
وہ آخری ہے ٹھکانہ گناہ گاروں کا