نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا
- Naat Academy
- Sep 7, 2021
- 1 min read
نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا کب ترے در سے کوئی لوٹ کے نا شاد آیا
لے گیا دل کی مرادوں سے وہ بھر کر دامن جو ترے روضہ پہ کرتا ہوا فریاد آیا
تیرے روضے کو نہ کیوں قبلۂ حاجات کہوں لوٹ کر شاد گیا جو کوئی ناشاد آیا
نام نے تیرے ہر اک غم سے بچایا ہم کو رنج سب بھول گئے تو ہمیں جب یاد آیا
جب غلاموں نے مصیبت میں تجھے یاد کیا آن کی آن میں توبرسر امداد آیا
تجھ پہ قربان میں اے آئینہ ٔذات خدا اک نظر دیکھ لیا تجھ کو خدا یاد آیا
کب وہ دن ہوگا الہی کہ یہ احباب کہیں اے جمیل رضوی دیکھ تو بغداد آیا
قبالۂ بخشش