top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

میں ہوں اُن کے در کا منگتا

میں ہوں ان کے درکا منگتا ان کے کرم سے آس لگی ہے

جیسے نباہیں ان کی مرضی جیسے نوازیں ان کی خوشی ہے

دل میں سوزِ عشق نبی ہے آنکھ میں آنسو لب پہ ہنسی ہے

تن من واروں بل بل جاؤں کتنی حسیں سوغات ملی ہے

جگ داتا تو سب کا آقا میرا ملجا میرا ماویٰ

ہے ٹکڑوں پہ تیرے گزارا منگتے کی اوقات یہی ہے

رنگِ دنیا دیکھ چکا ہوں ان کی طرف اب میں بھی چلا ہوں

جن کے کرم کا بول ہے بالا جگ میں جن کی دھوم مچی ہے

من کی بپتا کون سنے گا جھولی میری کون بھرے گا

جاؤں کہاں اس در سے اٹھ کر آخر تم سا کون سخی ہے

مجھ کو نہیں پروائے زمانہ میری قسمت جاگ اٹھی ہے

نبیوں کا جو صدر نشیں ہے میرا بھی لچپال وہی ہے

ان کی یاد میں جو بہتے ہیں وہ آنسوہیں میری دولت

بخشش کا سرمایہ بھی ہیں ان اشکوں میں جنت بھی ہے

بحرِ الم ہے دور کنارا ناؤ شکستہ تیز ہے دھارا

خاؔلد کو سرکار سنبھالو ناؤ بھنور میں ان پھنسی ہے

22 views
bottom of page