top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم

میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاء آپ نورِ ازل، آپ شمعِ حرم، آپ شمس الضحٰی، خاتم الانبیاء

آپ ہیں حق نگر، آپ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہٰی آپ کے زیرِ پا آپ ہیں مظہرِ ذاتِ رب العٰلی، رہبرِ حق نما، خاتم الانبیاء

اے فصیح البیاں، اے بلیغ اللساں، اے وحید الزماں ماورائے گماں آپ کا نور ہے از کراں تا کراں، شاہدِ کبریا، خاتم الانبیاء

مرسلِ مرسلاں، سرورِ عرشیاں، ہادیِ انس و جاں، مقبلِ مقبلاں آپ کی ذات ہے باعثِ کُن فکاں، رازِ ارض و سما خاتم الانبیاء

آپ فخرِ عجم آپ شانِ عرب، آپ فضلِ اتم، آپ رحمت لقب سرورِ ذی حشم، شاہ والا نسب، مرتضٰی، مجتبٰی، خاتم الانبیاء

آپ ہیں وجہِ تخلیقِ کون و مکاں، آپ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں آپ ہیں بےنشانی کا بیّن نشاں، اے شہ دوسرا، خاتم الانبیاء

آپ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے، آپ ہی کو فقط فخرِ معراج ہے آپ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے، یا نبی مصطفٰی خاتم الانبیاء

معراج جامی

29 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko Thandak Rouza Hi Kuch Aisa Hai Farshe Zami Par Arshe Bari Ho Lagta Hi

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا ا

bottom of page