top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

منقبت سلمان فارسی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

منقبت بحضورلقمان الامۃ ،نقایب رسالت ،منبع خیر سیدنا سلمان الخیرفارسی رضی اللہ عنہ

جب شہِ کونین کی چوکھٹ کا درباں ہوگیا اک گدائے فارسی،رشک سلیماں ہوگیا

دیکھیے عظمت محمد مصطفیٰ کے نام کی میم سے جونہی ملاسلماں، مسلماں ہوگیا

کرلیا خادم کو شامل اپنے اہل بیت میں جوکہ پروانہ تھا ،شمع بزم خوباں ہوگیا

جب کہا سرکار نے سلمان ہے میرا نقیب پہلے گل تھا پھروہی رشکِ گلستاں ہوگیا

صاحب خندق،مشیرمصطفیٰ،بحرالعلوم خیر کا پیکر، امیرِ اہلِ ایماں ہوگیا

ہمدمِ صدیق،عثمان وعلی کا ہم نفس جستجومیں فضل کی خود فضلِ یزداں ہوگیا

اس کے اوصاف کریمانہ کا ہو کیسے بیاں قاری قرآن تھا ،موضوع قرآں ہوگیا

جنتی ایسا کہ جس کی خلدخودمشتاق ہے یعنی سلماں رونق گلزارِرضواں ہوگیا

منبع دانش،معارف کا وہ بحرِبےکنار ہوتے ہوتے سابقِ فارس نمایاں ہو گیا

غزوۂ احزاب میں چمکے تھے جوہر اور بھی جلوۂ خورشیدِ فارس اور تاباں ہو گیا

فخرزہدو فقر،استغنا کا پیکر،د ل نواز رتبۂ لقمان امت ان کے شایاں ہوگیا

جس کےسر دستار تھی سلمان بن اسلام کی عظمتِ اسلام کی خاطر وہ قرباں ہوگیا

قاسم و جعفر سے ہیں جس شیخ کامل کے مرید مصطفیٰ کی چاکری سے پیرِ پیراں ہوگیا

چلتے چلتے آگیا مہتاب فاراں کے حضور نجم فارس،چرخِ طیبہ پر فروزاں ہوگیا

ذکرِ سلمانِ شہِ کونین کی محفل ہے یہ تازہ تر ہر غنچۂ بستانِ ایماں ہوگیا

تذکرہ شہزادؔجب لقمانِ امت کا چھڑا اور بھی روشن عقیدت کا شبستاں ہوگیا

محمد شہزادمجددی ،سیفی نقشبندی،صدیقی، سلمانی

18 views

Recent Posts

See All

ہے در پہ آپ کے اِک روسیاہ ، یا زہرا

*منقبت پاک در شانِ سیدہء کائنات جگر گوشۂ رسول سیدہ ظاہرہ طیبہ طاہرہ نجیبہ عفیفہ حضرتِ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا و ابیہا* ہے در پہ آپ کے اِک روسیاہ ، یا زہرا پئے حُسین و حسن اِک

bottom of page