مصطفیٰ کی ذات پر پڑھئیے درود خود خدا نے آپ پر بھیجے درود
اس کا ہر غم سر خوشی میں ڈھل گیا پڑھ لیا جی جان سے جس نے درود
دے کے اپنی اور فرشتوں کی مثال رب نے فرمایا مرے بندے درود
کام آئے گا یہ روز حشر بھی پار کروائے گا پل پر سے درود
جب سر میزاں عمل تلنے لگیں کام آئے فرد بے کس کے درود
ساتھ شامل ہوں ملائک آپ کے پڑھئے ذات پاک پر ایسے درود
آپ کے ہوتے ہیں دس درجے بلند جب زباں پر آپ کی آئے درود
ایسے لگتا ہے کہ پڑھتے رہتے ہیں میرے گلشن کے سبھی پودے درود
یاد گر ہوتا نہیں کوئی سبق ذات آقا پر پڑھو بیٹے درود
بھول جاتے ہیں اگر کچھ رکھ کے آپ اک وظیفہ کیجئیے پڑھیے درود
رب دعا کرتا نہیں ایسی قبول بھیجا جائے جس کو ازہر بے درود
محمد اویس ازہر مدنی
???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi
Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/
????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com
#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 #نعتِ_رسول_مقبولﷺ #نعت_اکیڈمی #صلى_الله_عليه_وسلم #درودشریف #درودوسلام