top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

مدحتِ خاتونِ جنت کو قلم ہے اب رواں

مدحتِ خاتونِ جنت کو قلم ہے اب رواں دخترِ خیرالبشر، زوجِ علی، بالا نشاں

وہ سراپا خیروبرکت، فخرونازِ رفعتاں ان کی عظمت ان کی شوکت کس طرح سے ہو بیاں

وہ کہ جو ہیں نسلِ پاکِ مصطفیٰ کی پاسباں حشر تک جاری انھیں سے نور کا یہ کارواں

وہ کہ جس کو رب نے بخشا رفعتوں کا وہ مکاں بالیقیں خاتونِ جنت ملکۂ ملکِ جناں

وہ کہ دیکھا بھی نہ آنچل جس کا مہر و ماہ نے طاہرہ و طیبہ ہیں فخرونازِ عصمتاں

وہ کہ جس کے جیتے جی نہ تھا روا ثانی نکاح فاطمہ بنتِ نبی وہ رونقِ خلد آستاں

وہ کہ جس نے صبر کو روشن عقیدہ کردیا معرکہ کرب و بلا کا تھا نگاہوں میں عیاں

وہ کہ جن کے واسطے آقا بھی استادہ ہوئے دیکھو دیکھو! رتبۂ بنتِ شہنشاہِ جہاں

مدحتِ دُختِ پیمبر کا صلہ پائے گا تُو اے مُشاہِد کر بیاں تُو یوں ہی اُن کی عز و شاں

مشاہد رضوی

2 views
bottom of page