top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

محمد  ﷺکا روضہ نظر ڈُھونڈتی ہے

ستارے نہ شمس و قمر ڈُھونڈتی ہے محمد  ﷺکا روضہ نظر ڈُھونڈتی ہے

وہ گنبد وہ جالی وہ در ڈُھونڈتی ہے یہ منظر میری چشمِ تر ڈُھونڈتی ہے

مدینے سے آئے صدا مرحبا کی زُباں نعت میں وہ اثر ڈُھونڈتی ہے

میری چشم ہر چشمئہ تِیرہ شب میں مدینے کا نورِ سحر ڈُھونڈتی ہے

تڑپتی ہے جب روح چلئے مدینے تو پرواز کو بال و پر ڈُھونڈتی ہے

ادیب اُن کی نعتیں اِدھر جب ہے لکھتا مجھے اُن کی رحمت اُدھر ڈھونڈھتی ہے

کلام: ادیب رائے پوری

16 views
bottom of page