top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

مجموعہ کلام معراجِ مصطفیٰ

دیدارِ کردگار ہے، معراجِ مصطفٰے ہم سب پہ آشکارہے، معراجِ مصطفٰے

درمانِ قلبِ زار ہے، معراجِ مصطفٰے بےشک لِقاۓ یار ہے، معراجِ مصطفٰے

رخشندہ، تابدار ہے، معراجِ مصطفٰے دَر قلب، مشکبار ہے، معراجِ مصطفٰے

اہلِ نظر کے واسطے مہمیزِ شوق ہے اک بادِ نوبہار ہے، معراجِ مصطفٰے

سیرت کی ہرکتاب میں آقا کی،جابجا اک بابِ زر نگار ہے، معراجِ مصطفٰے

جانے میں اورآنے میں کتنی لگی تھی دیر لمحوں پہ استوار ہے، معراجِ مصطفٰے

براق کی وہ سرعتِ رفتار دیکھنا عقل وخرد کے پار ہے، معراجِ مصطفٰے

قلبِ سلیم نے نہ اُٹھایا کوئی سوال ہر بےیقیں کی ہارہے، معراجِ مصطفٰے

یہ واقعہ حضور کی عظمت کی ہے دلیل ہم سب کا افتخار ہے، معراجِ مصطفٰے

کلام ؛ سیدہ زینب سروری

 

کس سے ممکن ہے کرے مدح و ثنائے مصطفیٰ ہے خدا ہی بس فضیلت آشنائے مصطفیٰ

ہاں وہی تو “صاحبِ لولاک” بنکر آئے ہیں رب نے دنیا ہی بنائی ہے برائے مصطفیٰ

ساری دنیہ چاہتی ہے حق تعالی کی رضا حق تعالی چاہتا ہے بس رضائے مصطفیٰ

کاش فرمائیں خرامِ ناز آقا بار بار کاش بن جائے حریمِ دل سرائے مصطفیٰ

کاش میں بھی خاک ہوتا کوچۂ سرکار کی کاش مِل جاتا مجھے بھی لمسِ پائے مصطفیٰ

لہر امیدوں کی اُٹھی اِس تنِ بےجان میں قبر میں جس دم مری تشریف لائے مصطفیٰ

ان کی رفعت کا کوئی اندازہ کر سکتا نہیں عرشِ اعظم بھی ہے نورؔی زیرِ پائے مصطفیٰ

ندیم نورؔی

 

راز رب العلی مصطفیٰﷺ مصطفیٰﷺ ہے خدا کا پتہ مصطفیٰ ﷺ مصطفیٰﷺ

ہیں کلیم وصفی کے مراتب بلند سب سے لیکن جدا مصطفیٰﷺ مصطفیٰﷺ دوجہاں کو ضیاء جن کے صدقے ملی وہ ہیں نور خدا مصطفیٰﷺ مصطفیٰﷺ

وہ کے جس حسن پر کٹ گںٔی انگلیاں ہے اتارا تیرا مصطفیٰﷺ مصطفیٰﷺ

رب نے اس طرح انکی ہے کھاںٔی قسم البلد والضحی مصطفیٰﷺ مصطفیٰﷺ

مشکلوں میں ملی اس کو آسانیاں جس نے دل سے کہا مصطفیٰﷺ مصطفیٰﷺ

ہے گنہگار صفدر مگر ہے شہا امتی آپکا مصطفیٰ ﷺ مصطفیٰ ﷺ

وھاب صفدر کرنولی

 

کل کائنات ۔۔۔۔۔۔ زرہ صحرائے مصطفی ساری خدائی ۔۔۔ قطرہ دریائے مصطفی

نکلے گی مغفرت بھی دلہن بن کے ڈھونڈنے تاج ۔۔۔۔۔ سر شفاعت کبری ئے مصطفی

ہرشئی شعاع گنبد خضراسے باندھ کر چلتی ہے کائنات ۔۔۔۔ بمنشائے مصطفی

تفسیر کہہ رہی ہے “من اللہ نور” کی آئینہ خدا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سراپائے مصطفی

کملا سکے نہ کفر کی تیزابیت جسے ایسے سدابہار ہیں ۔۔۔۔۔ گلہائے مصطفی

پرویز ! ۔۔۔ عرق نچوڑ کے اپنے وجود کا آنکھوں کو دھو رہی ہے تمنائے مصطفی

پرویز اشرفی احمدآبادی

 

مرحبا مرحبا مصطفٰی مصطفٰی ایک ہیں بس حبیب خدا مصطفٰی

لے کے پیغام حق آئے روح الامیں چلئے رب کے قریں دلربا مصطفٰی

سج کے براق حاضر ہے ہانی کے در آپ ہی کے لئے مجتبی مصطفٰی

ہے جماعت فرشتوں کی ستر ہزار اور دولھاہیں کشف الدجی مصطفٰی

عرش سے فرش تک نور ہی نور ہے شب ہے اسری کا نور الہدی مصطفٰی

صف بصف دست بستہ ہیں سارے نبی ہیں امامت کئے مرحبا مصطفٰی

جاکے سدرہ پہ جبریل کہنے لگے ہے یہی اب میرآ منتہی مصطفٰی

سدرہ سے آگے بڑھتے ہیں تنہا شہا رفعتیں کون جانے ترا مصطفٰی

ادن منی کی رب نے ندا جب دیا پہونچے تب لامکاں باخدا مصطفٰی

ہلتی زنجیر تھی گرم بستر رہا پل میں لوٹے وہ خیرالوری مصطفٰی

باغ جنت کی خواہش ہے امجد اگر لب پہ جاری رکھو مصطفٰی مصطفٰی

غلام مصطفٰی امجد بہاری

 

مرحبا مرحبا مصطفی مصطفی خاتم الانبیاء مصطفی مصطفی

آ گئے دو جہاں روشنی بانٹنے مجتبی منتقی مصطفی مصطفی

حکم ربی ہوا پڑھ مرے نام سے تھا وہ غار حرا مصطفی مصطفی

گھر پہ نام خدا مصطفی ہے بہت عشق کی انتہا مصطفی مصطفی

عشق تھا یہ علی کا , نبی پاک پر پہلی اٹھی نگہ مصطفی مصطفی

اور کوئی نبی اب نہیں آئے گا ختم ہے سلسلہ مصطفی مصطفی

آج معصوم خوش ہے کہ ویزہ ملا کہتے طیبہ چلا مصطفی مصطفی

انعام الحق معصوم صابری

 

آئے معراج پر با خدا مصطفیٰ عرشیوں نے کہا مرحبا مصطفیٰ

تھا رسالت کا یہ بارہواں سال ہی سترہ رمضان تھی پارسا مصطفیٰ

جبرائیلِ ؑ امیں سے ملے اس گھڑی حرمِ اطہر میں ماہِ لقا مصطفیٰ

مسجدِ اقصیٰ میں لے گئے آپؐ کو یہ ہے معراج کا ارتقا مصطفیٰ

ہفت افلاک تک لے گئے آپؐ کو انبیاءؑ سے ملے مجتبیٰ ؐ مصطفیٰ

جس طرف بھی گئے نوری ملتے گئے کیا عظیم آپؐ ہیں والضّحیٰ مصطفیٰ

لے گئے آپؐ کو بیتِ معمور پر آپؐ کو اس لئےہی چُنا مصطفیٰ

قاب قوسین سے پہلے جبریلؑ تھے بن گئے پھر وہاں رہ نما مصطفیٰ

آپؐ جائیں نبیؐ آپؐ جائیں نبی منتظر آپؐ کا ہے خدا مصطفیٰ

عبدالمجید چٹھہ

 

20 views

Recent Posts

See All
bottom of page