top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

قسمت  کو مری آج جگانے کے لیے آ – نِمرہ گُل خان

قسمت کو مری آج جگانے کے لیے آ گھر رشکِ جناں میرا بنانے کے لیے آ

مدّت سے لگی پیاس بھجانےکے لیے آ دیدار کا اِک جام پلانے کے لیے آ

اے جانِ مسیحا مری سانسوں کو مہک دے یعنی دلِ مردہ کو جِلانے کے لیے آ

گُم جس میں ہیں آفاق کنارے مرے محبوب اِن آنکھوں میں وہ جلوہ سمانے لے لیے آ

جو خاص ملاقات ہوئی تیری خدا سے کچھ رمزوں سے ہی پردہ اٹھانے کے لیے آ

ہو کوچۂ رویا میں گزر تیرا ہر اِک روز ہر روز نئی نعت لکھانے کے لیے آ

خُوشبُو سے معطّر ہو مری قبر کی مٹّی تربت کو مری باغ بنانے کے لیے آ

دنیا میں چھپایا ہے،، سر حشر بھی آقا دفتر مرے عیبوں کے چھپانے کے لیے آ

آ پہنچا دمِ نزع کہ امداد طلب ہوں صورت کو دکھا،، کلمہ پڑھانے کے لیے آ

قبضہ تجھے خالق نے خزانوں پہ دیا ہے صحراؤں میں دریا تو بہانے کے لیے آ

از: نِمرہ گُل خان

???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi

Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/

????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com

#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 ‎#نعتِ_رسول_مقبولﷺ ‎#نعت_اکیڈمی ‎#صلى_الله_عليه_وسلم ‎#درودشریف ‎#درودوسلام

14 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko Thandak Rouza Hi Kuch Aisa Hai Farshe Zami Par Arshe Bari Ho Lagta Hi

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا ا

bottom of page