top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

فضاء کی خوشبو بتا رہی ہے کوئی گیا ہے ابھی ابھی

ابھی ابھی

فضاء کی خوشبو بتا رہی ہے کوئی گیا ہے ابھی ابھی مہک رہے ہیں وہ سارے راستے نبیﷺ جو گذرے ابھی ابھی چمک گیا ہے ضیاء سے ان کی جہان بھر کا ہر ایک ذرہ گزر گئے ہیں مکاں میں ایسے حسین لمحے ابھی ابھی رضؔا کی نعتوں کے شعر سن کر عجب یہ احساس ہو رہا ہے نزولِ قرآن سے جھڑے ہیں وحی کے کلمے ابھی ابھی نبیّ رحمت شفیع امّتﷺ ہر ایک نعمت کے ہیں یہ مالک قلم سے نکلے ہیں واہ کتنے حسین جملے ابھی ابھی حضورﷺ کی جالیوں کی قربت مشام جاں کو سرور بخشے دکھا گئے ہیں قریب ہی سے کرم کے جلوے ابھی ابھی نبیﷺ کے چرچے رہے ہمیشہ نبیﷺ کے دشمن پہ ایسے بھاری پڑے ہوئے ہیں یہ خاک بن کے زمین پہ جل کے ابھی ابھی نبیﷺ کے در پر کھڑا ہے حافؔظ سکون سے بھی وقار سے بھی سُنا ہے رحمت کے کچھ فرشتے گئے ہیں مل کے ابھی ابھی (۲۳ رجب المرجب ۱۴۳۹؁ھ/ ۱۰ اپریل ۲۰۱۸؁ء)نزیل موریشس

5 views
bottom of page