top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

غمِ دنیا سے فارغ زندگی محسوس ہوتی ہے

نور افشاں ہے مرا دیدۂ تر تو دیکھو ظُلمتُوں میں بھی نمایاں ہے سحر تو دیکھو ان کی الفت ہے تو سب کچھ ہے مرے دامن میں کتنا پیارا ہے مرا زاد ِ سفر تو دیکھو

غم ِ دنیا سے فارغ زندگی محسوس ہوتی ہے

محمد کی یہ بندہ پروری محسوس ہوتی ہے

مرے سرکار کی نسبت کا یہ فیضان تو دیکھو

مری مستی مجھے اب سر مدی محسوس ہوتی ہے

غم ِ عشق نبی کی بہاروں کو خدا رکھے

مجھے جنت بداماں زندگی محسوس ہوتی ہے

جمالِ گنبدِ خضریٰ سے جب بھی لو لگاتا ہوں

مجھے تاریکیوں میں روشنی محسوس ہوتی ہے

محبت میں اگر ہو پختگی ایمان کامل ہو

تو پھر سرکار سے وابستگی محسوس ہوتی ہے

درود ان پر سلام ان پر وہ جب بھی یاد آتے ہیں

یہ ہستی کیف میں ڈوبی ہوئی محسوس ہوتی ہے

چھپا لیتے ہیں سرکار ِ مدینہ اپنے دامن میں

خطاؤں پر اگر شرمندگی محسوس ہوتی ہے

جو موجِ زندگی منسوب ہے سرکار کے در سے

مجھے تو بندگی ہی بندگی محسوس ہوتی ہے

بھلا کیا کم ہے یہ اکرام یادِ سرور دیں کا

مدینے میں مسلسل حاضری محسوس ہوتی ہے

جنہیں دنیا نے ٹھکرایا وہ پلتے ہیں مدینے میں

یہ ایسی بات ہے جو واقعی محسوس ہوتی ہے

کہاں تاخیر ہوتی ہے کرم میں ان کی جانب سے

مرے سوزِ محبت میں کمی محسوس ہوتی ہے

نبی کا نام بھی کیا نام ہے صلّ ِ علیٰ خاؔلد

دو عالم میں اسی کی روشنی محسوس ہوتی ہے

8 views
bottom of page