top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

عطا کرتی ہے شانِ ماورائ یا رسول اللّٰہ

عطا کرتی ہے شان ماؤرائی یارَسول اللہ

تمہارے آستانے کی گدائی یا رَسول اللہ

ہمارے آنسوؤں کو جذب کر لو اپنے دامن میں

یہی ٹوٹے دلوں کی ہے کمائی یا رَسول اللہ

درِ اقدس پہ سر رکھ کر مِٹالوں ہر غمِ ہستی!

اگر قسمت سے ہوجائے رسائی یا رسول اللہ

ترے در کے فقیروں کا دو عالم پر تصرَّف ہے

بنا دیتی ہے کیا تیری گدائی یا رسول اللہ

سر محشر ہر اک لب پر یہ نعرہ ہو تو کیا غم ہے

دُہائی ہے دُہائی ہے دُہائی یا رسول اللہ

جو ہاتھ آے تیری خاکِ کف پا بھی تو میں سمجھوں

کہ میں نے دَولت ِ کونین پائی یا رسول اللہ

بَرسنے لگ گیا ابرِ کرم حِرماں نصیبوں پر

تمہاری یاد رَحمت بن کے چھائی یا رسول اللہ

جسے جو چاہو دے دو جس قدر چاہو عطا کردو

تمہاری ملک ہے ساری خدائی یارسول اللہ

گرفتار ِ غمِ وآلا ہے مدّت سے یہ خاؔلد

دُہائی یا رسول اللہ رہائی یا رسول اللہ

11 views
bottom of page