top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

عروج آسماں کو بھی نہیں خاطر میں لائیں گے

عروج آسماں کو بھی نہیں خاطر میں لائیں گے مقدر سے اگر دوگز زمیں طیبہ میں پائیں گے

مدینے میں سنا ہے بگڑیاں بنتی ہیں قسمت کی وہاں ہم جا کے اپنا بھی مقدر آزمائیں گے

اگر کل جان جانی ہو تو یارب آج ہی جائے سنا ہے قبر میں بے پردہ وہ تشریف لائیں گے

کبھی میرا دل مضطر نہ ہونا کامراں یارب ذرا ہم بھی تو دیکھیں وہ کہاں تک آزمائیں گے

قسم ہے مالک یوم قیامت کی قیامت میں مرادیں اپنے دل کی ساقئ کوثر سے پائیں گے

مرا دل بن گیا ہے آستانِ صاحب اسریٰ یہی کعبہ ہے اپنا ہم اسے کعبہ بنائیں گے

بھلا کیا تاب لائے گی نگاہِ حضرت موسیٰ رخِ انور سے وہ اخؔتر اگر پردہ ہٹائیں گے

9 views
bottom of page