top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

صَلِّ عَلٰی کرامتِ پیراہنِ شریف

صَلِّ عَلٰی کرامتِ پیراہنِ شریف کیا تازہ تر ہے صورتِ پیراہنِ شریف

کون ومکاں کا جس سے معطّر دماغ ہے وہ جاں فزا ہے نکہتِ پیراہنِ شریف

ملبوسِ خاص حضرتِ خیر الورا کا ہے کر لیجیے زیارتِ پیراہنِ شریف

ہے صاحبِِ لباس سے عزّت لباس کی راحت ہے ہم کو عزّتِ پیراہنِ شریف

ہے یہ مقام مرجعِ قُدّوسیاں مُدام ہے جس جگہ اقامتِ پیراہنِ شریف

ملبوسِ خاص آج تلک مُنْدَرِس نہیں ہے یہ دلیلِ صحبتِ پیراہنِ شریف

در پردہ ہے یہ رویتِ لباس ہے اہلِ یقیں کو رویتِ پیراہنِ شریف

لازم ہے بلکہ واجبِ آفات، مومنو! خدمت باہلِ خدمتِ پیراہنِ شریف

کافؔی کی بھی دعائے دلی مستجاب ہو یا رب! طُفیلِ برکتِ پیراہنِ شریف

10 views
bottom of page