top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

صلہ خوب پائے اِدھر سے اُدھر سے

اِدھر سے اُدھر سے

صلہ خوب پائے اِدھر سے اُدھر سے مدینے جو آئے اِدھر سے اُدھر سے نگاہوں میں جچتی نہیں کوئی جنت جو طیبہ کو جائے اِدھر سے اُدھر سے ترے در کے ٹکڑوں پہ جب ہے گزارہ تو لو کیوں لگائے اِدھر سے اُدھر سے درِ مصطفیﷺ سے چمک اٹھی قسمت نہ اب آزمائے اِدھر سے اُدھر سے غبارِ مدینہ جو سینے پہ مل لے یہ دل جگمگائے اِدھر سے اُدھر سے گدائے نبیﷺ ہوں تو در پہ پڑا ہوں نہ کوئی اٹھائے اِدھر سے اُدھر سے سگِ غوث و برکت ہوا جب سے حافؔظ صلہ سب سے پائے اِدھر سے اُدھر سے (۲۷ ستمبر ۲۰۱۵؁ء/ ۱۲ ذی الحجہ ۱۴۳۶؁ ھ)

17 views
bottom of page