شانِ دخترانِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اہلسنت کے لیے ایمان و عقیدت افروز اور رافضیت پر ضرب کاری لگاتی ہوئ منقبت دخترانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
ٕٔآسمانِ عظمت کی ماہتاب ہیں چاروں دخترِ شہِ بطحا ، لاجواب ہیں چاروں
سیدہ رُقَیّہ اور زہرا زینب و کلثوم گلشنِ شہِ دیں کی یہ گلاب ہیں چاروں
خوں مرے نبی ﷺ کا ہے ان کی نبضِ ہستی میں شاہ کی اُبُوَّت سے فیضیاب ہیں چاروں
تا ابد تَرانے ہم اُن کے گنگنائیں گے بے نظیر ہیں چاروں ، باصواب ہیں چاروں
رشتۂ عقیدت بس، ایک تک نہیں محدود چشمِ اہل سنت کی آب و تاب ہیں چاروں
رَفض ایک کو مانے ، باقی تین کا منکر جبکہ بیٹی ہونے میں ہمرکاب ہیں چاروں
اہلبیت کے اندر ، ذاتِ حیدر و حسنین زوجۂ نبیﷺ سب ہیں ، باریاب ہیں چاروں
جو بھی اُن کی ذاتوں میں بھید بھاؤ رکھتا ہے اُس خبیث پر دائم اک عتاب ہیں چاروں
سر جھکاتے ہیں سُنّی، ان کے پاۓ عظمت پر بالیقیں قیامت تک حق ماٰب ہیں چاروں
اُن کے نام سے مانگو ، ہوگی ہر طلب مقبول بارگاہِ مولیٰ میں مستجاب ہیں چاروں
جس سے پیکرِ نسواں فتنوں سے رہے محفوظ عِفَّت و طہارت کا وہ نصاب ہیں چاروں
اُن کا ماننے والا ہے رسول ﷺ کا محبوب قرب مصطفائی کا ایسا باب ہیں چاروں
جو پڑھے عقیدت سے وہ بھی جگمگا اٹّھے بَخت کے اجالوں کی وہ کتاب ہیں چاروں
خامۂ فریدی کیا ، لکھ سکے شَرَف ان کا خود یَدِ شرافت کا انتخاب ہیں چاروں
از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان