top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

سودائے عِشق سرورِ دیں یوں ہو سرفراز

سودائے عِشق سرورِ دیں یوں ہو سرفراز میرا سرِ نیاز ہو دیوار و در نواز

ہر آہ پر ہے گنبدِ خضریٰ نظر نواز اے اضطرابِ دید یونہی عمر بھر نواز

ہر صبح ان کے شہر کی شامِ بہشت ہے ہر رات ہے دیارِ نبیﷺ کی سحر نواز

کعبہ کسی کا عرشِ بریں ہے کسی کا نام ہیں اِس قدر کچھ ان کے قدم رہگذر نواز

اے نامِ مصطفیٰﷺ تِری عظمت کے میں نثار تیرے طفیل میری دعا ہے اثر نواز

دنیا کو کوئی آنکھ اٹھا کر نہ دیکھتا ہوتے جو تم نہ یُوں پسِ پردہ نظر نواز

اختؔر مدام اُن پر درود و سلام ہو جن کے فراق کی ہے خلش بھی جگر نواز

14 views
bottom of page