سنّیت کا یہی ماحول بنائے رکھئے شاعر: اجمل سلطان پوری
دورِ الحاد ہے ایمان بچائے رکھئے یادِ محبوب کلیجے سے لگائے رکھئے
دیدۂ دل رہِ الفت میں بچھائے رکھئے جلوہ دکھلائیں گے وہ آس لگائے رکھئے
عظمتِ سرورِ کونین ہے پونجی اپنی جان دے کر بھی بچے یہ تو بچائے رکھئے
تاکہ تاریخِ ولادت کو نہ بھُولے نسلیں بزمِ میلادِ نبی یونہی سجائے رکھئے
گونج میں نعرۂ تکبیر کے بڑھئے آگے ہاتھ میں پرچمِ اسلام اُٹھائے رکھئے
اپنے مسلک کی حفاظت ہے ضروری اجمؔل سنّیت کا یہی ماحول بنائے رکھئے