top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

سنگِ درِ جاناں ہے اور ناصیہ فرسائی

سنگِ درِ جاناں ہے اور ناصیہ فرسائی یارب میرے سجدوں کی ہوجائے پذیرائی

اُس جلوۂ زیبا کے اللہ رے شیدائی خود آپ تماشا ہیں خود آپ تماشائی

ہو راہ مدینہ میں یوں بادیہ پیمائی ہر گام پہ سجدوں کی ہو انجمن آرائی

رہتی ہے نگاہوں میں فردوس کی رعنائی خاک طیبہ ہے یا سرمۂ بینائی

بخشی ہے مسیحائی تم نے ہی مسیحا کو تم جانِ مسیحا ہو، تم جانِ مسیحائی

اخلاق و محاسن میں، افضال و محامد میں خالق نے تمہیں بخشی ہر شان میں یکتائی

بے اُن کے توسط کے، مانگے بھی نہیں ملتا بے ان کے توسّل کے پرسش ہے نہ شنوائی

ہاں ان کے گداؤں میں، شامل ہیں سلاطیں بھی ہان ان کے گداؤں پر قربان ہے دارائی

یاد شہِ کوثر میں، دل ہے یوں طرب آگیں جیسے کہیں بجتی ہو فردوس میں شہنائی

دہلیز پہ روضہ کی نذرانے میں جاں دیدی اللہ غنی میں اور یہ طُرَّۂ دانائی

رحمت نے خلیؔل ان کے دامن میں اماں بخشی جب بھی مرے عصیاں نے چاہی مری رسوائی

11 views
bottom of page