top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

سلام اس پر نبوت نے جسے صدیق فرمایا

سلام اس پر نبوت نے جسے صدیق فرمایا شرف جس نے یہاں معراج کی تصدیق کا پایا سلام اس پر کہ جس نے سبقتِ ایماں بھی پائی ہے اس عزت کے لیے تقدیر جس کو چن کے لائی ہے سلام اس پر جو اک تاریخ ہے حسنِ عزیمت کی سلام اس پر جو اک تابندہ سیرت ہے حمیت کی سلام اس پر جو افضل ہے نبی کے جاں نثاروں میں کہ جیسے چاند ہو چرخِ محمد کے ستاروں میں سلام اس پر مقامِ صدق نے جس کی ضیا پائی وفا کے درِ اقدس پہ کرتی ہے جبیں سائی سلام اس پر کہ دولت جس کی حق کے کام آئی ہے بلالِ مصطفی کو جس نے آزادی دلائی ہے ملی ہے جس کو ہجرت میں فضیلت ہم رکابی کی سند پائی ہے اس نے ٍغار میں بھی باریابی کی سلام اس پر سکونِ قلب کا مرہم ملا جس کو نبی کا قرب غارِ ثور کے اندر ملا جس کو نبی سر رکھ کے سوئے جس کے زانوں پر سلام اس پر نبی کے کام آیا جس کا سارا گھر ، سلام اس پر وہی پیشِ پیمبر لا کے سب گھر بار رکھتا ہے جو عشقِ مصطفی کی دولتِ بیدار رکھتا ہے سلام اس پر امیر حج بنایا جس کو مولا نے سکھایا ہے امامت کا قرینہ جس کو مولا نے سلام اس پر جسے بار خلافت حق نے بخشا ہے جو امت میں رسول اللہ کا پہلا خلیفہ ہے وہ جھوٹے دعویدارانِ نبوت کی تباہی ہے وہ دیں کے دشمنوں کے واسطے قہر الہی ہے چراغِ خانہ ختم الرسل دختر اسی کی ہے کہ جس کے دل میں عشقِ مصطفی کی جوت جلتی ہے اسی نے دائمی قربت کا یہ اعزاز پایا ہے کہ پائے سیدِ کونین میں آرام فرما ہے خوشا قسمت کہ میں بھی سرو اس کا نام لیوا ہوں درِ صدیق تک یہ منقبت کے پھول لایا ہوں

سید محمد سرور

13 views
bottom of page