top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

سرور رہتا ہے کیفِ دوام رہتا ہے

سُرور رہتا ہے کیف ِ دوَام رہتا ہے

لبوں پہ میرے دُرود و سلام رہتا ہے

بری ہیں نارِ جہنم سے وہ خدا کی قسم

وہ جن کو ذِکر محمد سے کام رہتا ہے

جو ایک با ر انہیں دیکھ لے مقدر سے

تمام عمر انہیں کا غُلام رہتا ہے

تمہارے در کی گدائی جسے میسّر ہے

اسی کے قبضے میں سارا نِظام رہتا ہے

نثار خاک مدینہ پہ یہ نجومِ فلک

طوافِ شاہ میں ماہِ تمام رہتا ہے

یہ ہے حیاتِ محبت کا ما حصل خاؔلد

کہ دِردِ نعتِ نبی صبح و شام رہتا ہے

3 views
bottom of page