top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

سارا جگمگ جہاں آپ سے آپ سے

آپ سے آپ سے

سارا جگمگ جہاں آپ سے آپ سے رونق ہر مکاں آپ سے آپ سے آپ تشریف لائے تو ظلمت گئی چَھٹ گیا ہر دھواں آپ سے آپ سے جاں میں جاں آگئی ہر جگہ مل گئی بے زباں کو زباں آپ سے آپ سے علم مَالَمْ تکن تَعْلمُ زیبِ سر فہم و عرفاں رواں آپ سے آپ سے ذکرِ خَیْرُ الرُّسُل بعدِ حق ہر جگہ ہے مزیّن قُراں آپ سے آپ سے واقفِ سرِّ حق نازشِ کُل جہاں رازِ وحدت عیاں آپ سے آپ سے حافظِؔ غمزدہ کو شفیعِ اُمم مل گئی ہے اماں آپ سے آپ سے (۲۷ اکتوبر ۲۰۱۵؁ء/ ۱۳ محرم الحرام ۱۴۳۷؁ھ)

12 views
bottom of page