top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

زیرِ سایۂ گنبد رات کا بسیرا ہے

زیرِ سایۂ گنبد رات کا بسیرا ہے اور سنہری جالی سے رونما سویرا ہے

جابجا مدینے میں حاجیوں کا ڈیرا ہے مصطفٰیﷺ کے کوچے میں سائلوں کا پھیرا ہے

رات بھی مدینے کی کتنی خلد منظر ہے اک ذرا اُجالا ہے اک ذرا اندھیرا ہے

طائرو کے جھُرمٹ میں وہ کَلَس کا نظّارہ شمع کو پتنگوں نے ہر طرف سے گھیرا ہے

میری خوش نصیبی پر رشک آئے رضواں کو مصطفٰےﷺ اگر کہہ دیں یہ غلام میرا ہے

نور کے سمندر میں غرق ہیں مہ و انجم جب سے ماہِ طیبہ نے چاندنی بکھیرا ہے

رات بھی مدینے کی دن سے کم نہیں اجمؔل شام بھی مدینے کی خوش نما سویرا ہے

اجمل سلطان پوری

 
 
bottom of page