top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

زمیں سے آسماں تک، آسماں سے لا مکاں پہنچے

زمیں سے آسماں تک، آسماں سے لا مکاں پہنچے جہاں کوئی نہ پہنچا سرورِ عالم وہاں پہنچے

رُکےجبریل، لیکن ان کو جانا تھا وہاں پہنچے محمد مصطفے عرشِ علیٰ تک بے گماں پہنچے

شرف ہے بےنوائی، بارگاہِ شاہِ بطحا میں نشاں والوں سے پہلے در پہ بے نام و نشاں پہنچے

پکارا جب کسی نے “یامحمدمصطفے” کہ کر مدد کو اپنے فریادی کی شاہِ انس و جاں پہنچے

بہت بے چین ہُوں بس منتظر ہُوں باریابی کا الٰہی آستاں پر ان کے میری داستاں پہنچے

حبیب کبریا کی یاد میں خونِ جگر لے کر چلے دل سے تو پلکوں تک مرے اشکِ رواں پہنچے

یہ ان کے آستانِ پاک کا اک فیضِ ادنیٰ ہے توانا ہوکے واپس آئے جو بھی ناتواں پہنچے

مقامِ کبریا آگے ہے اِدراک و تخیل سے شبِ معراج یہ کس کو خبر ہے وہ کہاں پہنچے

نصیرؔ اب ایک ہی دُھن ہے کہ دیکھیں کب زیارت ہو دیارِ مصطفی میں کب ہمارا کارواں پہنچے

پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ

18 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko Thandak Rouza Hi Kuch Aisa Hai Farshe Zami Par Arshe Bari Ho Lagta Hi

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا ا

bottom of page