top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

رسائ ہے مری اس آستاں تک

رسائی ہے مری اس آستاں تک

جہاں خم ہے جبین ِ آسماں تک

زمین و آسماں و لا مکاں تک

وہی آئے نظر دیکھا جہاں تک

کوئی حَد ہی نہیں ان کے کرم کی

کہوں کیا ان کی رحمت ہے کہاں تک

تعالی اللہ نسبت مصطفی کی

میں پہنچا خالقِ کون و مکاں تک

نوازا اس قدر ان کے کرم نے

نہ ہلنے دی کبھی میری زباں تک

حرم میں بھی نظر آیا مدینہ

کہاں کی بات جا پہنچی کہاں تک

فرشتو! یہ مری فہرست ِ عصیاں

نہ پہنچاؤ شفیع عاصیاں تک

میں اس منزل سے بھی گزرا ہوں خاؔلد

ملک ہمت نہیں کرتے جہاں تک

41 views
bottom of page