top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

رحمت لیے ہوئے مہِ رمضاں پھر آگیا

بنـدوں پہ خاص ابـرِ بـہـاراں پھر آگیا رحمت لیے ہوئے مہِ رمضاں پھر آگیا ہے جسکی تربیت سے دل و روح کا نکھار ملت کا وہ مــعـلمِ ذیشــاں پھـر آگیــا چشمِ طلب میں اشکِ ندامت سجائیں ہم لوگو ! ہمارے عفـو کا سـاماں پھر آگیا اعــلانِ مغـفـرت ہـے گـنہـگار کـے لئـے بخشش کے ساتھ ، قاصدِ رحمٰں پھر آگیا دل کے بجھے چراغ بھی جس سے چمک اٹھے ہم سب کے گھر وہ دَورِ چراغاں پھر آگیا جنت کےدر کُھلےہیں تو دوزخ ہوئ ہے بند مـژدہ ہو عاصیـو ! مہِ غُفـراں پھر آگیا سر سبز جس سےہوتا ہے صحرائے زندگی شکر خدا، وہ ابـرِ گُل افشاں پھر آگیا انسانیت نکھرتی ہے جس کے اجالـے میں صد مرحبا وہ مہرِ درخشاں پھر آگیا مائل ہے دل، تلاوت و ذکر و درود پر ہستی میں ذوقِ نو کا دبستـاں پھر آگیا ہم خوش نصیب ہیں کہ ملے ہم کو ایسے دن ماہ صیــام ، تـحـفـۂ یـزداں پھـر آگیا احسان اِس نے پہلے بھی ہم پر کئے بہت اس بار بھی یہ کرنے کو احساں پھر آگیا نفلوں پہ فرض ، فرض پہ ستر گُنا ثواب ہم میں سخاوتوں کا گلستاں پھر آگیا جو نعمتیں لُٹـاتا ہے ہر خاص و عام پر جود وسخا کےساتھ وہ مہماں پھر آگیا مہکے ہیں جس سے بندۂ مومن کے جسم و جاں باغِ جناں کا وہ گُلِ ریحاں پھر آگیا اُترا ہے اِس مہینے میں اللہ کا کلام چَمکانے ہم کو، جلوۂ قرآں پھر آگیا تو بھی فریدی اپنے گناہوں کا کر علاج خوش ہو کہ سارے درد کا درماں پھر آگیا

فریدی صدیقی مصباحی ، نوری مسجد، مسقط عمان

3 views

Recent Posts

See All

Muqaam e qurb hai kaisa mere Siddiq_e_akbar ka

مقامِ قرب ہے کیسا مِرے صدّیقِ اکبر کا نبی کے ساتھ ہے روضہ مِرے صدّیقِ اکبر کا رسولوں اور سارے انبیا کے بعد میں بے شک ہے سب سے مرتبہ اعلیٰ مِرے صدّیقِ اکبر کا عمر فاروق، عثمانِ غنی، حیدر علی سے بھی مقا

Rasool e Paak ki Chahat Abu Bakar Siddiq

رسولِ پاک کی چاہت ابوبکر صدیق ہیں آپ فخرِ خلافت ابوبکر صدیق نبی کے بعد جو افضل ہیں سارے عالم میں وہی ہیں شانِ صداقت ابوبکر صدیق رکاوٹ آنہ سکا سانپ پہرے داری سے ہے خوب تیری رفاقت ابوبکر صدیق فقط بشر ہی

bottom of page