top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

رحمتِ عالم سے ہے ایوانِ جنت کارسوخ

رحمتِ عالَم سے ہے ایوانِ جنّت کا رسوخ باعثِ خیرالوریٰ کی ہے شفاعت کا رسوخ

واسطے ذاتِ مبارک صاحبِ لَوْلَاک کے ہے عیان قصرِ سپہر کاخِ جنّت کا رسوخ

حق تعالیٰ نے دیا ہے خیرِ اُمّت کا خطاب ہوگیا حضرت کے باعث کیا اس اُمّت کا رسوخ

انجمِ اَفلاک کی بنیاد بھی پیدا نہ تھی تھا یہی ختمِ رسالت کی رسالت کا رسوخ

مظہرِ فیضِ اَتم ہے سروَرِ عالَم کی ذات واں شفاعت کا وسیلہ یاں ہدایت کا رسوخ

مومنو! ایمانِ کامل اُس نے حاصل کر لیا جس کو حاصل ہوگیا اُن کی محبّت کا رسوخ

ہر بلائے مبتلا کے دور ہونے کے لیے ہم کو ہے کافؔی وسیلہ نعتِ حضرت کا رسوخ

4 views
bottom of page