ذکر تیرا ہو زباں پر یاعلی مولا علی
- Naat Academy
- May 25, 2019
- 1 min read
ذکر تیرا ہو زباں پر یاعلی مولا علی یاد ہو سینے کے اندر یاعلی مولا علی
جس کے مولا ہیںمحمد اس کے مولا آپ ہیں میرے آقا میرے سرور یاعلی مولا علی
دین و دنیا کی بھلائی چاہتے ہیں آپ سے ہے ہمارا حال ابتر یاعلی مولا علی
آپ کے در کے بھکاری مانگنے جائیں کہاں آپ کی چوکھٹ سے اٹھ کر یاعلی مولا علی
دل کے دروازے پہ لکھا ہے ترا اسمِ جلی ورد جاری ہے زباں پر یاعلی مولا علی
نام کی برکت سے مل جاتی ہے ہر دکھ کی دوا ہے قرارِ قلبِ مضطر یاعلی مولا علی
اپنے دستِ پاک سے منگتوں کو اب دے دیجیے صدقۂ شبیر و شبر یاعلی مولا علی
اس اویسِؔ بے نوا کو اپنی رحمت سے کریں کارِ مدحت پر مقرریاعلی مولا علی
ابو الفیض اویس رضوی صدیقی