top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

خدا کے قرب میں جانا حضور جانتے ہیں

خدا کے قرب میں جانا حضور جانتے ہیں وصالِ رب کا ٹھکانہ حضور جانتے ہیں

کلیم دُور سے بھی اک جھلک نہ دیکھ سکے دَنیٰ کا لطف اٹھانا حضور جانتے ہیں

خدا کو موسیٰ نے دیکھا، نبی کی آنکھوں میں کہ رب کی دید کرانا حضور جانتے ہیں

اِسی یقیں پہ تمنائ تھا براق اُن کا کہ غمزدوں کو ہنسانا حضور جانتے ہیں

نبی نے یاد رکھا بزمِ لا مکاں میں ہمیں بدوں کی لاج بچانا حضور جانتے ہیں

چلو حضور کے در سے بلندیاں لے لو گـرے ہوؤں کو اٹھانا حضور جانتے ہیں

نبی کی باتوں کی منکر ہـے عقلِ بـے توفیق سب اہلِ عشق نے مانا ، حضور جانتے ہیں

فریدی اُنکے سوا یہ کسی میں تاب نہیں خدا کو دیکھ کے آنا حضور جانتے ہیں

  ✒ سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی
10 views
bottom of page