top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

خدا کی خلق میں سب انبیا خاص

خدا کی خلق میں سب انبیا خاص گروہِ انبیا میں مصطفےٰ خاص

نرالا حُسنِ انداز و اَدا خاص تجھے خاصوں میں حق نے کر لیا خاص

تری نعمت کے سائل خاص تا عام تری رحمت کے طالب عام تا خاص

شریک اُس میں نہیں کوئی پیمبر خدا سے ہے تجھ کو واسطہ خاص

گنہگارو! نہ ہو مایوسِ رحمت نہیں ہوتی کریموں کی عطا خاص

گدا ہوں خاص رحمت سے ملے بھیک نہ میں خاص اور نہ میری اِلتجا خاص

ملا جو کچھ جسے وہ تم سے پایا تمھیں ہو مالکِ مُلکِ خدا خاص

غریبوں بے نواؤں بے کسوں کو خدا نے در تمہارا کر دیا خاص

جو کچھ پیدا ہوا دونوں جہاں میں تصدق ہے تمہاری ذات کا خاص

تمہاری انجمن آرائیوں کو ہوا ہنگامۂ قَالُوْا بَلٰی خاص

نبی ہم پایہ ہوں کیا تو نے پایا نبوت کی طرح ہر معجزہ خاص

جو رکھتا ہے جمالِ مَنْ رَّاٰنِیْ اُسی منہ کی صفت ہے وَالضُّحٰی خاص

نہ بھیجو اور دروازوں پر اِس کو حسنؔ ہے آپ کے در کا گدا خاص

ذوقِ نعت

8 views
bottom of page