top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

خاکِ مدینہ ہوتی میں خاکسار ہوتا

خاکِ مدینہ ہوتی میں خاکسار ہوتا ہوتی رہِ مدینہ میرا غبار ہوتا

آقا اگر کرم سے طیبہ مجھے بُلاتے روضہ پہ صدقہ ہوتا ان پر نثار ہوتا

وہ بیکسوں کے آقا بے کس کو گر بُلاتے کیوں سب کی ٹھکروں پرپڑ کر وہ خوار ہوتا

طیبہ میں گر میسّردو گز زمین ہوتی ان کے قریب بستا دل کو قرار ہوتا

مر مٹ کے خوب لگتی مٹی مرے ٹھکانے گر ان کی رہ گزر میں میرا مزار ہوتا

یہ آرزو ہے دل کی ہوتا وہ سبز گنبد اور میں غبار بن کر اس پر نثار ہوتا

بے چین دل کو اب تک سمجھا بجھا کے رکھا مگر اب تو اس سے آقا نہیں انتظار ہوتا

سالکؔ ہوئے ہم ان کے وہ بھی ہوئے ہمارے دل مضطرب کو لیکن نہیں اعتبار ہوتا

135 views
bottom of page