حسنِ رسولِ پاک کی تنویر دیکھئے
- Naat Academy
- Aug 13, 2021
- 1 min read
حُسن ِ رسول پاک کی تنویر دیکھئے
اللہ کے جمال کی تصویر دیکھئے
ان کی عطا سےمہر جہاں تاب ہوگیا
سرکار کے غلام کی تقدیر دیکھئے
مختارِ کل کیا ہے خدا نے حبیب کو
دونوں جہاں ہیں آپ کی جاگیر دیکھئے
وَالشمس وَالضّحٰی سے عبارت ہے اور کیا
رُخسارِ مصطفی کی ہیں تفسیر دیکھئے
ان کے سوا ہیں اور ہر اک شے سے بے نیاز
ہاں دیکھئے گداؤں کی توقیر دیکھئے
کچھ رخصتِ سفر بھی عطا کیجئے حضور
حالات کی بھی پاؤں میں زنجیر دیکھئے
خاؔلد نہ درمیاں ہو اگر ان کا واسطہ!
ملتی نہیں دعاؤں کو تاثیر دیکھئے