top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

حدائق بخشش کی مکمل تقطیع مع بحر

امام احمد رضا کی نعتیں:امام عشق و محبت، مجدد دین و ملت حضرت احمد رضا خان بریلوی کے مبارک نام سے ایک زمانہ محبت کرتا ہے۔ آپ کا نعتیہ کلام “حدائق بخشش” عاشقوں کے عشق کیلئے مہمیز کا کام کرتا ہے اور زبان زد خاص و عام ہے۔ آپ کی نعتوں سے بے پناہ عشق رسول جھلکتا ہے۔

حدائق بخشش کی تقطیع:ذیل کے چارٹ میں امام احمد رضا خان بریلوی کے نعتیہ کلام “حدائق بخشش” سے بحر کے اعتبار سے نعتوں کو ترتیب دیا گیا ہے۔ اور تقریباً سارے ہی نعتیہ کلام کی تقطیع پیش کی گئی ہے۔ یہ 116 نعتیں جو اردو اور فارسی میں ہیں۔یہ اوزان یہاں اس لئے پیش کئے گئے ہیں کہ آپ آسانی کے ساتھ ان نعتیہ اشعار کی تقطیع کر سکیں۔ اور نعت گو شعرائے کرام انہی اوزان کو مد نظر رکھ کر نعت شریف کہہ سکیں۔ یہ بلا شبہ ایک بہترین تحفہ ہے نعتوں سے محبت کرنے والے مرد و خواتین کیلئے۔ اور جو نعت خوان حضرات ایک نعت کے اشعار میں دوسری نعت کے اشعار جوڑنے پر قادر ہوتے ہیں اور اس طرح نعتوں کا لطف دو بالا کرتے ہیں، ان کیلئے تو یہ ایک بے بہا نعمت سے کسی طور کم نہیں۔

یونیک کلام:یوں تو اعلی حضرت کا سارا کلام ہی یونیک اور بیش بہا ہے، لیکن آپ کے کلام میں بھی چند نعتیں وہ ہیں جو بالکل مفرد وزن رکھتی ہیں اور سارے کلام میں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہاں ہم وہ نعتیں بھی پیش کر رہے ہیں۔

  1. وہی ربّ ہے جس نے تجھ کو ہَمہ تن کرم بنایا

  2. ہے کلامِ الٰہی میں شَمس و ضُحٰے ترے چہرٔہ نور فزا کی قسم

  3. جوبنوں پر ہے بہارِ چمن آرائی دوست

  4. کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمہاری واہ واہ

  5. مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

  6. سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی

  7. وصفِ رُخ اُن کا کیا کرتے ہیں شرحِ والشمس وضُحٰے کرتے ہیں

  8. لَم یَاتِ نَظِیْرُکَ فِیْ نَظَرٍمثلِ تو نہ شُد پیدا جانا

  9. سچی بات سکھاتے یہ ہیں

  10. زمین و زماں تمہارے لئے مَکِین و مکاں تمہارے لئے

  11. ہم خاک ہیں اور خاک ہی مَاوا ہے ہمارا

  12. سر تا بقدم ہے تن سُلطانِ زَمن پھول

  13. اللّٰہ اللّٰہ کے نبی سے

اوپر درج کی ہوئی یہ 13 نعتیں اپنے وزن میں ممتاز ہیں۔ باقی تمام نعتوں کی تقطیع ذیل میں پیش کی جا رہی ہے۔

آخری بات:آخری بات یہ کہنا چاہوں گا کہ میری اس پوسٹ کا اصل نفع اسی کو ہوگا جسے حدائق بخشش یا اس کی نعتیں یاد ہوں گی۔ یا کم سے کم اس کے پاس حدائق بخشش کتابی یا تحریری متن (ٹیکسٹ) کی صورت میں موجود ہو۔جو اس پوسٹ سے نفع اٹھائے وہ مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔ بس یہی التماس ہے۔

152 views

Recent Posts

See All

Muqaam e qurb hai kaisa mere Siddiq_e_akbar ka

مقامِ قرب ہے کیسا مِرے صدّیقِ اکبر کا نبی کے ساتھ ہے روضہ مِرے صدّیقِ اکبر کا رسولوں اور سارے انبیا کے بعد میں بے شک ہے سب سے مرتبہ اعلیٰ...

Rasool e Paak ki Chahat Abu Bakar Siddiq

رسولِ پاک کی چاہت ابوبکر صدیق ہیں آپ فخرِ خلافت ابوبکر صدیق نبی کے بعد جو افضل ہیں سارے عالم میں وہی ہیں شانِ صداقت ابوبکر صدیق رکاوٹ آنہ...

bottom of page