top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

حبیبِ کُلﷺ جہاں تم ہو دلیل کُنْ فَکاں تم ہو

دلیل کُنْ فکاں تم ہو

حبیبِ کُلﷺ جہاں تم ہو دلیل کُنْ فَکاں تم ہو خلیل بزم وحدت ہو خدا کے رازداں تم ہو تم ہی تو جان رحمت ہو تمہیں شانِ نبوتﷺ ہو امام المرسلیںﷺ تم ہو ہر اک عالَم کی جاں تم ہو مکین گنبد خضراء تمہارا وصف ہے ورنہ حقیقت میں اگر دیکھیں مکین کُل جہاں تم ہو قرآں کے تیس پارے بھی فقط تم ہی پہ اترے ہیں تمہاری ذات ہے جامع ہر اک شی کا بیاں تم ہو ہوئی ہے چاک تم سے ہی رِدائے ظُلمتِ عالم منور ہے جہاں تم سے کہ خورشید جہاں تم ہو ابوبکر و عمر بھی تھے وہاں عثمان و حیدر بھی نہ پائے جس حقیقت کو، وہ ہی سِّرِ نہاں تم ہو وہ کوئی اور ہوں گے جو نہیں ملتے نشاں سے بھی میں کیوں ڈھنڈوں تمہیں آقاﷺ یہاں تم ہو وہاں تم ہو ہر اک محتاج و بیکس بس تمہارے پاس آتا ہے ہر ایک نعمت میسّر ہے جہاں تم ہو جہاں تم ہو جہاں میں لاج رکھی ہے تم ہی نے اپنے حافؔظ کی سر محشر نکمّے کی اَماں تم ہو امَاں تم ہو (۶ صفر المظفر ۱۴۳۹؁ھ ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۷ بوقت فجر) بروز جمعتہ المبارک

6 views
bottom of page