جو زیارت کو در خیر بشر پر آوے اس کو لازم ہے کہ بن کر یہاں نوکر آوے
نام گر شاہ دوعالم کا جپیں شام و سحر چشم بے تاب کی امید ہر اک بر آوے
جب کوئی ان سا بنایا ہی نہیں خالق نے کس کو ہمت ہے کہ آقا کے برابر آوے
کوئی نعت ایسی بھی لکھوائیے آقا مجھ سے مدح کے واسطے جبریل کا شہ پر آوے
یا خدا شکر کے سجدے میں گروں اس لمحے قبر میں سامنے جب وہ رخ انور آوے
کیا عجب حشر میں رضوان پکاریں مجھ کو آوے آوے ارے مداح پیمبر آوے
پھر خطاکار کو کیا خوف جہنم کا رہے جب شفاعت کے لئے شافع محشر آوے
ان کی عظمت کے تصدق کہ میسر جن کو بہر آرام مرے شاہ کا بستر آوے
کوئی آداب بھی ہوتے ہیں ثناخوانی کے ڈھنگ مدحت کا تجھے کوئی نہ ازہر آوے
محمد اویس ازہر مدنی
???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi
Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/
????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com
#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 #نعتِ_رسول_مقبولﷺ #نعت_اکیڈمی #صلى_الله_عليه_وسلم #درودشریف #درودوسلام