top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

جن کا لقب ہے صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

جن کا لقب ہے صلِّ علیٰ محمدٍﷺ ان سے ہمیں خدا ملا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

روح الامیں تو تھک گئے اور وہ عرش تک گئے عرشِ بریں پکار اٹھا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

خلدِ بریں ہر جگہ نام شہِ انام ہے خلد ہے ملک آپ کا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

دھوم ہے ان کی چارسو ذکر ہے اُن کا کو بکو مظہرِ ذاتِ کبریا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

جو ہو مریضِ لادوا یا کسی غم میں مبتلا صبح و مسا پڑھے سدا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

مشکلیں ان کی حل ہوئیں قسمتیں ان کی کھل گئیں ورد جنہوں نے کر لیا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

شدت جانکنی ہو جب نزع کی جب ہو کشمکش وردِ زباں کے ہو یا خدا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

قبر میں جب فرشتے آئیں شکل خدا نما دکھائیں پڑھتا اُٹھوں میں یا خدا صلِّ علیٰ محمدﷺٍ

لاج گنہگار کی آپ کے ہاتھ میں ہے نبیﷺ بدہے مگر ہے آپ کا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

حشر میں سالکؔ حزیں تھام کے دامنِ نبی ﷺ عرض کرے یہ بر ملا صلِّ علیٰ محمدٍﷺ

33 views
bottom of page