top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

جمال و حسن کا منظر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے

نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے

جمال و حسن کا منظر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے نوال و جُود کا مظہر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے نبوت اِنﷺ کی اعلیٰ ہے، رسالت اِنﷺ کی بالا ہے زمانہ دیکھ لے آکر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے عطا اِن کی ہے دنیا میں، شفاعت اِن کی اُخریٰ میں یہی ہیں صاحبِ کوثر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے خزانہ اِن کا بھاری ہے، عطا و فیض جاری ہے سخی یہ لُطف کا محور، نہ یہ کم ہے، نہ وہ کم ہے چمک ان کی زمانے میں، دمک دل کے خزانے میں یہ ساری خلق سے برتر، نہ یہ کم ہے، نہ وہ کم ہے ہر اک صاحب ستارہ ہے، ولی ہر ایک پیارا ہے ہیں دونوں باغ کے گل تر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے جسے ہے اُلفتِ کامل، غلامی ہے اُسے حاصل تجھے حافظِ سرِ منبر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے (۲ اگست ۲۰۱۵؁ء ۱۶ شوال ۱۴۳۶؁ھ)

4 views
bottom of page