top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

جب کوئی مدحت سلطان جہاں کرتا ہے

جب کوئی مدحت سلطان جہاں کرتا ہے اس کی ہمت کو خدا اور جواں کرتا ہے

پڑھتا رہتا ہے جو سرکار مدینہ پہ درود خود خدا اس کو عطا عزت و شاں کرتا ہے

ہر زمانہ اسے کرتا ہے عقیدت سے سلام ان کی ناموس پہ قربان جو جاں کرتا ہے

ہم نے دیکھے ہیں وہ عشاق تری سنت کے جن کو خلاق جہاں اپنا نشاں کرتا ہے

اس کے بچے کبھی بے راہ نہیں ہوسکتے گھر میں جو سیرت سرکار بیاں کرتا ہے

ذکر بوبکر و عمر حیدر و عثماں ہر دم کیجئے، کھوٹے کھرے کو یہ عیاں ہے

بخش دیتا ہے خدا اس کو محمد کے طفیل پیش محبوب جو اشکوں کو زباں کرتا ہے

جس کی قسمت میں ہے طیبہ کی گدائی لوگو وہ نہیں تذکرۂ دار شہاں کرتا ہے

ذکر اس واسطے کرتا ہوں میں ان کا ازہر کہ مری نوک قلم کو یہ رواں کرتا ہے

محمد اویس ازہر مدنی

???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi

Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/

????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com

#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 ‎#نعتِ_رسول_مقبولﷺ ‎#نعت_اکیڈمی ‎#صلى_الله_عليه_وسلم ‎#درودشریف ‎#درودوسلام

2 views
bottom of page